• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سیوریج لائن کی تبدیلی، جہانگیر روڈ ٹریفک کیلئے بند


کراچی کے جہانگیر روڈ پر تین ہٹی سے گرومندر جانے والی سڑک پر سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔

تین ہٹی سے جہانگیر روڈ تک سیوریج لائن کی تبدیلی کے لیے بھاری مشینری سے سڑک کی کھدائی کی جا رہی ہے۔

سیوریج لائن کی تبدیلی کے باعث ٹریفک کے لیے سڑک بند کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا ہے۔

ٹریفک پولیس نے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے جبکہ لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو نشتر روڈ پر سینٹرل جیل کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔

مصروف ترین شاہراہ جہانگیر روڈ پر اس سے قبل کئی مرتبہ سیوریج لائنیں تبدیل کی گئی ہیں مگر کچھ عرصے بعد ہی اس سڑک پر سیوریج کا پانی جمع نظر آتا رہا ہے۔

تازہ ترین