• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کاراج

ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے، بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کاراج ہے، پنجاب اور سندھ کے کچھ شہروں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

ملک کےبالائی علاقوں میں موسم جزوی ابرآلود ہونے کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، آزادکشمیر میں مظفرآباد، باغ، وادی نیلم اور دیگر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں ہنزہ ،استور، غذر اور دیامر سمیت بیشترمقامات پر خون جما دینے والی سردی کا راج ہے، بلوچستان اورخیبرپختونخوا کےبالائی علاقوں میں بھی موسم سردہے جبکہ پنجاب اورسندھ کےکئی شہروں میں صبح کی دھندسےٹریفک کی روانی متاثررہی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 24گھنٹوں کےدوران پنجاب کےمیدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں موسم شدید سردجبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

تازہ ترین