• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ع سے عمران اور ع سے عثمان دونوں ایک ہیں، عطا اللّٰہ تارڑ

رہنما پاکستان مسلم لیگ ن عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ع سے عمران اور ع سے عثمان دونوں ایک ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب اور رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کی، عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہمیں بتاتے تھے کہ غربت اور بیروز گاری کب ہوتی ہے۔

عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ہم نے بھگت لیا، اب ان کا احتساب ہونا ہو گا۔

دوسری جانب مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج شہباز شریف صاحب کو پھر نیب عدالت میں پیش کیا گیا، آپ پر انگلیاں اُٹھتی ہیں تو آپ کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمان کاغذ لہرا لہرا کر الزامات لگاتے ہیں، شریف فیملی اور مسلم لیگ ن کے قائدین پر اب تک صرف الزامات ہی لگ رہے ہیں، ڈھائی سال گزر گئے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ لوگ قومی خزانے سے کمیشن کھاتے ہوئے خود پکڑے گئے، یہ لوگ اپنے خلاف ثبوت مٹا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارٹی کے نام پر بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ کروائی جبکہ شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے نام پر عطیات بھی غلط استعمال کیے گئے، وزیراعظم عمران خان ہر الزام پر ایک ہی جواب دیتے ہیں کہ مجھے نہیں پتہ۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کا پیسہ زمان پارک اور بنی گالا کی رہائشگاہوں پر خرچ ہوتا ہے، آپ کٹہرے میں کھڑے ہونے کے لیے بھی تیار ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس 31 جنوری کی تاریخ ہے، استعفیٰ دے دیں۔

تازہ ترین