• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی کا جعلی سرمایہ کار کمپنیوں سے ہوشیار رہنے کا انتباہ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچیج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی سرمایہ کار کمپنیوں سے ہوشیار رہیں۔ 

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محض کمپنی کی رجسٹریشن عوام سے فنڈز وصول کرنے کا اختیار نہیں، کسی کمپنی کا سرمایہ کاری کیلئے رقوم اکٹھی کرنا کمپنیز ایکٹ کی دفعہ 84 کے تحت غیر قانونی ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق غیرقانونی طور پر فنڈز اکٹھا کرنے کے الزام میں دو کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ 

دونوں کمپنیاں ایس ای سی پی اور ایف بی آر سے کمپنیوں کی رجسٹریشن کا استعمال کر رہی تھیں۔

اعلامیے کے مطابق کمپنیاں سوشل میڈیا اور ویب سائٹ سے سرمایہ کاری کی غیرقانونی اسکیموں کی تشہیر کر کے فنڈز اکٹھا کر رہی ہیں۔

ایس ای سی پی کی جانب سے پچاس سے زائد ایسی کمپنیوں اور غیر رجسٹرڈ اداروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

تازہ ترین