• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو نیوز کیمرہ مین پر تشدد میں ملوث مرکزی ملزم کراچی فرار

جیو نیوز اسلام آباد کے کیمرہ مین ناصر مغل پر تشدد میں ملوث مرکزی ملزم راجہ عثمان ارشد کراچی فرار ہوگیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق کیمرہ مین ناصر مغل پر تشدد کیس میں دیگر 3 ملزمان نے 4 فروری تک ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں راجہ عثمان ارشد کے علاوہ دیگر ملزمان تین ملزمان میں راجہ انصر، یاسر اور تیمور شامل ہیں۔

اسلام آباد پولیس کاکہنا ہے کہ راجہ عثمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،وہ بیرسٹر فہد قتل کیس کے مرکزی ملزم راجہ ارشد کا بیٹا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ملزمان نے جیو نیوز کے کیمرہ مین ناصر مغل کو اے ٹی سی کے احاطے میں ویڈیو بنانے پر مارا پیٹا تھا۔

تازہ ترین