• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیفی خلیل کے مشہور گانے ’کہانی سنو 2.0‘ کا کورین ورژن سوشل میڈیا پر وائرل

فوٹو بشکریہ یوٹیوب
فوٹو بشکریہ یوٹیوب 

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار کیفی خلیل کے مشہور گانے ’کہانی سنو 2.0‘ کا کورین ورژن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

جنوبی کوریا کے گلوکار سونگ ون سب عرف ایشیا کورڈ نے کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو 2.0‘ کو کورین زبان میں پیش کیا ہے۔

اُنہوں نے گانے کے کورین ورژن کو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کیا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔




سونگ ون سب نے گانے کا کورین ورژن شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں نے بہت سے لوگوں کی فرمائش پر ایک اور نیا گانا گایا ہے۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ میں ہمیشہ ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

کورین گلوکار نے مزید لکھا ہے کہ میں نے گانے کی ویڈیو میں کورین سیکھنے والے طلباء کے لیے سب ٹائٹلز بھی شامل کیے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ مجھے امید ہے کہ اس سے طلباء کو کچھ مدد ملے گی۔

’کہانی سنو 2.0‘ کی طرح  اس کے کورین ورژن کو بھی بہت پزیرائی مل رہی ہے جو کہ کیفی خلیل کی عالمی شہرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید