• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے لوگوں کی تنقید سے مسئلہ نہیں: معمر رانا


پاکستانی فلم و ٹی وی کے معروف اداکار معمر رانا کی متنازع ویڈیو کے بعد ان کا ایک ویڈیو بیان بھی منظرِ عام پر آ گیا۔

مذکورہ ویڈیو بیان فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے مختلف پیچز پر شیئر کیا گیا ہے۔

بلاشبہ معمر رانا پاکستانی فلم انڈسٹری کا جانا پہچانا نام ہیں تاہم وہ متنازع ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد گزشتہ چند دن سے عوام کی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

اب مختلف سوشل میڈیا پیچز کی جانب سے ان کا ویڈیو بیان شیئر کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے عوام کی تنقید پر اپنا ردِعمل ظاہر کیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں معمر رانا کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ آپ میرے بارے میں جو مرضی کہتے رہیں مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں خوش ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ مجھے سے خوش ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں فلم ’باب‘ کے پریمیئر کے موقع پر معمر رانا کی متنازع ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی جس میں انہیں لڑکھڑاتے ہوئے اور دیگر افراد کے سہارے سے چلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

متنازع ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار پر شراب نوشی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید