• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی ہائیکورٹ نے سونو سود کی درخواست مسترد کردی

ممبئی ہائی کورٹ نے جمعرات کو بالی ووڈ اداکار سونو سود کے سٹی سول کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کرنے کی استدعا مسترد کردی، جس میں  سول کورٹ نے بی ایم سی کی طرف سے جاری نوٹس کے خلاف انکی درخواست رد کردی تھی۔ 

بی ایم سی (میونسپل کارپوریشن آف گریٹر ممبئی) نے دبنگ، جودھا اکبر، بڈھا ہوگا تیرا باپ اور دیوی سمیت کئی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے 48سالہ اداکار کو مبینہ طور پر انکی رہائشی عمارت واقع سب اربن جوہو میں بغیر اجازت بنیادی تبدیلیاں کرنے پر نوٹس جاری کیا تھا۔


اس موقع پر ممبئی ہائی کورٹ نے انکی یہ استدعا بھی مسترد کردی کہ بی ایم سی کو اس نوٹس کی بنیاد پر کسی کارروائی سے روکا جائے۔

سونو سود کے وکیل نے عدالت سے دس ہفتے کی مہلت دینے اور بی ایم سی کی جانب سے عمارت گرانے سے روکنے کی درخواست کی تھی جو نامنظور کی گئی۔ 

تازہ ترین