• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر تین راولپنڈی کے جج راجہ پرویز اختر نے بارود کیس کے ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔ تھانہ چواسیدن شاہ پولیس نے 2011میں دربار پیر چنبل شاہ کے علاقہ سے بڑے پیمانے پر بارود برآمد ہونے پر متعدد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا، اس کیس کا ایک ملزم حاجی محمود اشتہاری ہوکر گزشتہ سال نومبر میں گرفتار ہوا تھا لیکن پولیس نے ملزم کی شناخت پریڈ ہی نہیں کروائی جس پر عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم کو بری کر دیا ، کیس کے دو ملزم پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین