• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ ملازمین ادارے کو مضبوط بنانے کیلئے کوشش کریں، شوکت یوسف زئی

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت و ثقافت شوکت علی یوسفزئی نے ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ کے ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ادارے کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لئے پرخلوص کاوشیں جاری رکھیں کیونکہ مذکورہ ادارے کی کارکردگی ان کے آمدن کے ذرائع سے مشروط ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور میں ایمپلائز سوشل سیکیورٹی ایسوسی ایشن کے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری لیبر اکبر خان ، ڈائریکٹر جنرل ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ انوار خان اور کثیر تعداد میں ملازمین بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر اداروں میں کوئی شخص یا حکومتی اہلکار غیر قانونی کام کر رہا ہو جو ادارے کے لئے نقصان کا باعث بن سکتاہو تو یونین ان کے خلاف آواز اٹھائے کیونکہ پی ٹی آئی حکومت فرائض میں غفلت اور کوتاہی برتنے کے سخت خلاف ہے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ تمام بڑے ریسٹورنٹس اور بڑے شاپنگ پلازوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی رجسٹریشن کو یقینی بنائے تاکہ ان کی استحصال کو روکا جا سکے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو تاکید کہ وہ محکمے کی آمدن بڑھانے کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ محکمے کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا جا سکے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے ایسوسی ا یشن کے نو منتخب نمائندوں سے اپنے عہدوں کا حلف لیا ۔
تازہ ترین