بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو فلم انڈسٹری میں اپنی شہرت کے حوالے سے کسی تعارف کی ضرورت نہیں وہ اپنے طویل بالی ووڈ کیریئر اور شاندار اداکاری کی وجہ سے ویسے ہی بہت معروف ہیں۔
لیکن انکی جانب سے لیجنڈری باکسر محمد علی کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کرنے پر سب ہی حیران ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں ڈی بروکس کا حوالے دیتے ہوئے امیتابھ بچن نے کیپشن تحریر کیا کہ محمد علی کسی بھی شخص سے بہت تیز تھے اور 190 ملی سیکنڈ میں وہ اپنے مخالف کے دفاع کا پتہ چلالیتے تھے اور اسکے بعد مکوں کی بارش کردیا کرتے تھے۔
انھوں نے پرمزاح انداز میں کہا، جبکہ ایک اوسط درجے کی کالج کی طالبہ کو 21 ملی سیکنڈ لگتے ہیں کہ وہ تیزی سے لاشعوری طور پر اپنے اگلے اقدام کو اپنے دوست کے ساتھ شروع کرے۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اپنے پرستاروں کو یہ احساس دلاتے رہتے ہیں کہ وہ انکے ساتھ موجود ہیں۔