• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں، صنعتکاروں اور گھریلو صارفین کا بجلی پر اضافہ واپس لینے کا مطالبہ


حکومت نے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، تاجروں، صنعت کاروں اور گھریلو صارفین نے اضافے کو زیادتی قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تاجروں، صنعتکاروں اور گھریلوں صارفین نے اپنے مطالبے میں کہا کہ گیس اور بجلی کے بل دینا عام آدمی کے بس میں نہیں رہا۔

حکومت نے سابق حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ایک بار پھر بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ وزارت پاور اور ڈسکوز بجلی چوری اور مہنگی جنریشن پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔


چیمبر اور فیڈریشن نے بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا اور مرکزی رہنما منظور ملک نے کہاکہ بجلی مہنگی ہونے سے پیداواری لاگت بڑھنے کیساتھ ہر شے مہنگی ہو جائے گی۔

صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ دراصل ایف بی آر کی ناکامی اور آئی ایم ایف کا ایجنڈہ ہے، اضافہ واپس نہ لیا گیا تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافے پر عوام میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر لائن لاسز کم کرے، بد انتظامی پر قابو پائے اگر اسی طرح بجلی گیس بڑھتی رہی تو مہنگائی کیسے کم ہو سکتی ہے ۔

تازہ ترین