• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا، عملے کو ہراساں کرنے کے الزام پر گورنر جنرل جولی پیئیٹ مستعفی

اوٹاوا (جنگ نیوز )کینیڈا کی گورنر جنرل جولی پیئیٹ نے اپنے سٹاف کے لیے کام کا ناقابلِ برداشت ماحول پیدا کرنے کے الزامات کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔بطور گورنر جنرل وہ ریاست کی سربراہ ملکہ الزبتھ دوئم کی نمائندہ تھیں۔انھوں نے یہ اطلاعات سامنے آنے کے بعد عہدہ چھوڑ دیا کہ کام کی جگہ کے حوالے سے ایک انتہائی اہم انکوائری عام کر دی جائے گی۔وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے تصدیق کی کہ انھیں اُن کا استعفیٰ مل چکا ہے۔انھوں نے 2017 میں سابق خلاباز کا نام اس عہدے پر تعیناتی کے لیے تجویز کیا تھا تاہم ان کے جانے سے ان کی لبرل پارٹی کی حکومت پر کوئی فوری اثرات نہیں پڑیں گے۔57سالہ جولی پیئیٹ نے جمعرات کو عوام کے نام ایک خط میں لکھا کہ ہر کسی کو ہر دور اور ہر حالات میں کام کے صحتمند اور محفوظ ماحول کا حق حاصل ہے۔

تازہ ترین