• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈے 200روپے فی درجن،برائلرمرغ 260روپے فی کلو

لاہور(خصوصی رپورٹر) سرکاری نرخنامہ کے مطابق گزشتہ ہفتے کی نسبت فارمی انڈے پھر 2 روپے مہنگے ہوکر 152روپے فی درجن ہوگئے ،برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں 25 روپے اضافے کے ساتھ ہوکر241 روپے ہوگئی،چینی کی قیمت پھرسے 100 روپے فی سے تجاوز کر گئی ۔سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر کی قیمت میں 25 روپےاضافے کے بعد نیا ریٹ 241روپے کلو سے 260 روپے فی کلو میں فرو خت ہورہی ہے، لیکن اوپن مارکیٹ میں فارمی انڈے 170 روپے200 روپے فی درجن تک فروخت ہوتے رہے آٹے کی قیمت41 سے 80 روپے کے درمیان رہی ۔اسی طرح گزشتہ روز کے سرکاری نرخ نامے کے مطابق گاجر47روپے فی کلو مٹر115روپے فی کلو،آلو 35روپے فی کلو،کریلے145روپے فی کلو ،لہسن 190روپے فی کلو ،پیاز37روپے فی کلو ،کھیرا 30روپے روپے فی کلو، ٹماٹر 60 روپے فی کلو ، ادرک چائینہ 280میں فروخت ہور ہے ہیں۔ اسی طرح پھلوں میں امرود 80 روپے فی کلو، مالٹا فی درجن 55 روپے فی کلو،مسمی فی درجن 88روپے اور کیلا فی درجن 52 روپے سرکاری ریٹ لسٹ میں ہیں لیکن اوپن مارکیٹ میں سبزیا ںاور پھل 20 فیصد سے 80 فیصداضافی قیمت میں سرعام مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں ۔
تازہ ترین