• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شیریں جناح کالونی میں سرچ آپریشن، 4 زیرِ حراست، 1 گرفتار


کراچی کی شیریں جناح کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ 1 شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شیریں جناح کے علاقے میں پولیس نے گھر گھر تلاشی لی، آپریشن میں 100 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔

سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد سے تفتیش بھی کی گئی۔


4 افراد کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا، ایک گھر سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔

شیریں جناح کالونی سے سرچ آپریشن کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین