آپ آف لائن ہیں
جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

امارات میں کورونا وائرس کے 3591 نئے مریضوں کی تشخیص، 6 اموات

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کورونا وائرس کے 3591 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس عالمی وباء سے متاثر مزید 6 مریض انتقال کرگئے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کےدوران 1 لاکھ 40 ہزار 477 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

اعلامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 591 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی۔ اس طرح ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 546 ہوگئی ہے۔


وزارت صحت نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6 مریضوں کا انتقال ہوگیا۔ جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 798 ہوگئی ہے۔ 

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 ہزار 820 مریض صحتیاب ہوئے۔ جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 304 ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید