• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کی آدھی آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کی تیاری

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں نصف آبادی کو کورونا وائرس ویکسین لگانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسین اعداد و شمار کے لحاظ سے دنیا میں اسرائیل کے بعد دوسرے نمبر پر آ گیا، جہاں روزانہ ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کو ویکیسن دی جا رہی ہے۔

ایسے وقت میں جب امارات میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت کی جانب سے کووڈ 19 کی ویکسین فراہمی کی ایسی مہم شروع کی گئی جس میں آدھی آبادی کو ویکسین دینے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

یو اے ای کے وزیر صحت و تحفظ کے مطابق اس ہفتے 11 لاکھ 67 ہزار دو سو 51 افراد کو ویکسین کی خوراکیں دی گئیں دی۔

محکمہ صحت کے حکام لوگوں کو آگاہ کر رہے کہ وہ مرض سے بچنے کے لیے ویکیسن لگوائیں۔ یو اے ای میں چین کی سینوفارم اور فائزر ویکیسن دستیاب ہیں جبکہ روس کی ویکیسن اسپتنک فائیو کا ابوظبی میں تیسرا ٹرائل چل رہا ہے۔

یو اے ای حکومت سینوفارم ویکیسن مفت فراہم کر رہی ہے جو کہ 86 فیصد موثر ہے اس ویکیسن کا ٹرائل موسم گرما میں کیا گیا تھا۔

تازہ ترین