• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بینک: پاکستان کو قرض کی منظوری مئی میں متوقع


عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو قرض کی منظوری رواں برس مئی میں متوقع ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان کو قرض کی فراہمی کی حتمی منظوری ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے بورڈ میں دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کو قرض کی فراہمی سے متعلق ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا اجلاس مئی میں ہوگا۔


ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ 5 سال کے کنٹری پارٹنر شپ کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے ورلڈ بینک سے میگا پراجیکٹس کے لیے قرض فراہم کرنے کے لیے کہا ہے۔

تازہ ترین