• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں محمود آباد نالے کے بعد گجر نالے پر آپریشن کی تیاری کر لی گئی ہے، 13 کلو میٹر طویل گجر نالے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ماڈل ڈیزائن تیار کر لیا گیا۔

گجر نالے کے اطراف 30 فٹ جگہ خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے سلسلے میں مارکنگ کا عمل بھی شروع ہو گیا۔

حکام کے مطابق اس سے قبل گجر نالے پر آپریشن کے لیے دونوں اطراف 105 فٹ مارکنگ کی گئی تھی، 105 فٹ مارکنگ میں 8 ہزار سے زائد مکانات اور اسٹرکچرز آپریشن کی زد میں آ رہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گجر نالے کے ری ڈیزائن کے تحت 50 فیصد اسٹرکچرز آپریشن کی زد سے بچ جائیں گے، نالے پر مارکنگ مکمل ہونے پر آئندہ ماہ کے آغاز میں آپریشن متوقع ہے۔


گجر نالے کے دونوں اطراف 26 کلو میٹر رقبے سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، نالے کے دونوں اطراف باؤنڈری وال، سڑک اور فٹ پاتھ تعمیر کی جائے گی۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ پانی کا فلو تیز کرنے کے لیے بل کھاتے گجر نالے کی سمت کو سیدھا کیا جائے گا، نالے کو گہرا اور چوڑا کرنے سمیت صفائی کا بھی کام کیا جائے گا، نالے کو مختلف مقامات پر 60 سے 80 فٹ تک چوڑا کیا جائے گا۔

تازہ ترین