• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 199 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 199 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 287 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 310 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 46398 رہی۔

شیئرز بازار میں آج 60 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 26 ارب روپے میں طے ہوئے۔

کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 364 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین