• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن اور پیوٹن کے درمیان پہلا ٹیلیفونک رابطہ

امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق جوبائیڈن نے پیوٹن سے کہا کہ امریکا روسی جارحیت کیخلاف یوکرین کی حمایت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ دو دن قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، بورس جانسن نے جوبائیڈن کو صدر بننے پر مبارکباد دی تھی۔

علاوہ ازیں جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلیفون پر گفتگو میں ان کو صدارتی منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

تازہ ترین