• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کے قواعد و ضوابط کے خلاف ایک اور درخواست پر وزارت قانون و انصاف اور پی ٹی اے سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کر کے سماعت کرنے کا حکم دیا ہے۔ منگل کو چیف جسٹس اطہر من ﷲ نے شہری کی جانب سے سوشل میڈیا رولز کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کی درخواستوں پر گزشتہ روز اٹارنی جنرل نے عدالت کے سامنے بیان دیا ہے جس میں بہت مناسب موقف اختیار کیا گیا تھا۔ اٹارنی جنرل کے بیان کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سوشل میڈیا رولز پر نظرثانی ہوگی۔ عدالت نے اس درخواست کو بھی دیگر کیسز کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔ ادھر جسٹس عامر فاروق نے سوشل میڈیا سائٹس پر گستاخانہ فلم کی تشہیر کے خلاف کیس کی سماعت کی تو پی ٹی اے کی جانب سے تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ بیسٹ نیٹ فلیکس کو بلاک کر چکے۔ فلم کے ٹریلر 778 لنکس پر ملے جن میں سے 452 کو بند کر چکے ہیں۔

تازہ ترین