• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل چھیننے کی وارداتیں جاری، شہری 8 گاڑیوں، 13 موٹرسائیکلوں سے محروم

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں چارموٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،ملکی وغیرملکی کرنسی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی 6 گاڑیاں 9موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ میٹرو بس میں سفرکے دوران لاکھوں روپے کے طلائی زیورات چوری ہوگئے ۔تھانہ وارث خان کو لیفٹننٹ کرنل موسیٰ رضا نے بتایا کہ میری بیوی کمیٹی چوک سے اسلام آباد کے لیے میٹرو بس پر سوار ہوئی 2 نامعلوم عورتیں بھی اس کے پیچھے سوار ہو گئیں اور وہ عورتیں وارث خان سٹیشن پر اتر گئیں اور میری بیوی کا والٹ اور زیورات 7 تولے مالیتی 7 لاکھ چوری کر کے لے گئیں ۔ تھانہ رتہ امرال نے کن پٹی پر پسٹل رکھ کر کائونٹر سے ڈیڑھ لاکھ روپےچھیننے ،تھانہ نیوٹاؤن نے اسلحہ کی نوک پرمارا پیٹ کر کے 25ہزار روپے اور موبائل فون چھیننے ،تھانہ صادق آباد نے اسلحہ کی نوک پر 20ہزار 800روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہونے،تھانہ نصیرآباد نے اسلحہ کی نوک پر موبائل چھیننے، دوسری واردات میں اسلحہ کی نوک پر تین افراد سے موبائل اور19ہزار200روپے چھیننے، تیسری واردات میں بھی موبائل چھین کرفرار ہو نے،تھانہ واہ کینٹ نے اسلحہ کی نوک پر دو افراد سے موبائل اور 57ہزار روپے اور موٹرسائیکل نمبرآرآئی پی-606 چھین کر فرار ہو نے،تھانہ نیوٹاؤن نے موبائل فون چھیننے ، مزید تین وارداتوں میں دو موبائل چھیننے اور ایک چوری،تھانہ صادق آباد نے گھرسے ایل ای ڈی، 2تولےکے طلائی زیورات اور 35ہزار روپے چوری،تھانہ ویسٹریج نےگھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات وزنی18تولے اور70ہزار روپے چوری ،تھانہ ریس کورس نےگھر سے طلائی انگوٹھیاں مالیتی ساڑھے تین لاکھ روپے چوری ،تھانہ ائرپورٹ نے خاتون سے سے پرس جس میں موبائل ، 15سوروپے اور دیگر کارڈز وغیرہ تھے چھیننے،تھانہ ائرپورٹ نے گھر کے تالے توڑ کر 23ہزارروپے ،ایل ای ڈی، لیب ٹاپ ، 250ڈالر اور دیگر گاغذات چوری ،تھانہ ٹیکسلا نےموبائل چوری،تھانہ گوجرخان نے2 گائیں چوری،تھانہ صدربیرونی نے کچن کاسامان ، 3 تولے سونا، رکشے کا ٹرانسفر لیٹر، ایک لاکھ 55 ہزار روپے، کپڑوں کے 20 سوٹ چوری ،تھانہ مری نے رقم اورکچھ زیور ، چیک بک،اے ٹی ایم، ڈاک خانہ کی پاس بک نیشنل سیونگ قومی بچت بینک کی پاس بک، رائفل چوری ، تھانہ کھنہ نے تین لاکھ پچاس ہزار روپے ، تھانہ کورال نےموبائل، تیس ہزارروپے ، تھانہ کھنہ نےنقدی وتین موبائل ، تھانہ سہالہ نے موبائل چھیننے ، تھانہ بھارہ کہو نے گھر سے ایک لاکھ ساٹھ ہزارروپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، ایک اور گھر سے زیورات اور کپڑے ، تھانہ ترنول نے دکان سے چاول ، چینی ودالیں ، تھانہ لوہی بھیر نے گھر سے ستر ہزارروپے مالیت کے طلائی زیورات ، تھانہ آبپارہ نے بینک کے کاونٹر سے موبائل ، تھانہ لوہی بھیر نے گھر سےگھڑی کیمرہ اور کاغذات، تھانہ آئی نائن نے گاڑی سے دو موبائل اور ایک لاکھ بیس ہزارروپے کی نقدی چوری کے مقدمات درج کرلئے۔اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر رپورٹ ہونیوالے ہر واقعہ کی بابت مقدمات کے اندراج کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، تیسرے روز 99مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔مختلف تھانوں میں اغواء کے دو ، گاڑیاں موٹر سائیکل ، زیورات، نقدی چھیننے اور چوری ہونے کے حوالے سے 60 سے زائد مقدمات درج کئے گئے جن میں 12 سے زائد گاڑیاں چوری کئے جانے ، 40موٹر سائیکل چھینے جانے و چوری ہونے کے مقدمات درج کئے گئے۔
تازہ ترین