• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو میں کمرشل قونصلرکی کراچی میں ایف آئی آر، خاتون کی سفیر کو درخواست

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)جاپان میں متعین پاکستانی سفیر کے نام بھجوائی گئی ایک شکایت ،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹوکیو میں واقع سفارتخانے میں تعینات کمرشل قونصلر نے جاپان میں مقیم ایک پاکستانی خاتون کیخلاف کراچی میں مبینہ جھوٹی ایف آئی آر درج کروادی۔متاثرہ خاتون عظمیٰ آصف زوجہ آصف قمر نے کراچی کے ایک وکیل ،غلام رسول خٹک کے ذریعے پاکستانی سفیر کے نام بھجوائی گئی ایک شکایت،نوٹس میں کہا ہے کہ انہوں نے جاپان میں ایک گاڑی خریدی تھی جو اپنے بھائی کو پاکستان میںʼʼ گفٹ سکیم ʼʼکے تحت بھیجنی تھی ، اس کیلئے انہوں نے مطلوبہ دستاویزات مکمل کروائیں اور پاکستانی سفارتخانے سے ان کی کمرشل قونصلر طاہر حبیب چیمہ کے ذریعے تصدیق کروائی ،تاہم اسی دوران انکے بھائی نے اس گاڑی کی بجائے کوئی اور گاڑی لینے پر آمادہ کیا ،جس پر انہوں نے وہ گاڑی کراچی میں رہائش پزیر اقبال دانش کے ہاتھ فروخت کردی لیکن بعد میں ماڈل کسٹم کلکٹریٹ ایسٹ کراچی میں ان کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ کمرشل قونصلر طاہر حبیب چیمہ کی ایماء پر انہیں بے گناہ ایف آئی آر میں ملوث کیا گیا۔ وکیل نے پاکستانی سفیرسے درخواست کی ہے کہ اس مسئلے کو حل کیا جائے بصورت دیگر ان کی موکلہ کے پاس ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا ۔
تازہ ترین