• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ کب ملا تھا؟

1978ء سے شوبز انڈسٹری پر راج کرنے والی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اُس مقبول ترین ڈرامے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جس کی وجہ سے اُنہیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا تھا۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہتے ہوئے ماضی کی اپنی نایاب تصویر شیئر کرنے والی بشریٰ انصاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ڈرامہ سیریل ’رات گئے‘ کے ایک منظر کی تصویر پوسٹ کی ہے۔


مذکورہ تصویر میں بشریٰ انصاری کے ساتھ دیگر فنکاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ منظر میں اداکارہ جگ سے پانی گلاس میں ڈال رہی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ ’یہ تصویر اُن کے ڈرامہ ’رات گئے‘ کی ہے جو سال 1986ء میں ریلیز ہوا تھا۔‘

سینئر اداکارہ نے کہا کہ ’اس ڈرامے کی وجہ سے مجھے پہلی بار بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا تھا۔‘

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔

بشریٰ انصاری کی بیش بہا خدمات پر گزشتہ سال یوم آزادی کے موقع پر انہیں حکومتِ پاکستان نے ستارہ امتیاز کیلئے نامزد بھی کیا ہے۔

64 سالہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔

تازہ ترین