• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فرانس نے کورونا وائرس کی نئی قسم کی روک تھام کے لیے غیر یورپی یونین ممالک کے لیے اپنی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

فرانسیسی وزیراعظم جین کاسٹکس کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور جنوبی افریقا سے آنے والا نئی قسم کا وائرس خطرناک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا کی روک تھام کے لیے غیر یورپی یونین ممالک کے لیے سرحدیں بند کریں گے، صرف ضروری سفر کی اجازت ہو گی۔

خیال رہے کہ فرانس میں 23 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 356 اموات  کے ساتھ کورونا لہر نے تیزی پکڑ لی ہے۔

تازہ ترین