• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین کنگ کپل شرما اور اہلیہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی کامیڈین کنگ کپل شرما نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی اطلاع آج صبح اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔

کپل شرما نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’خدا نے ہمیں ایک بیٹے سے نوازا ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ آپ سب کی دُعاؤں سے میری اہلیہ اور بیٹا دونوں ہی بالکل ٹھیک ہیں۔‘

بھارتی کامیڈین کنگ نے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سب کے محبتوں بھرے پیغامات اور دُعاؤں کا بہت شکریہ۔‘

کپل شرما نے مزید کہا کہ ’میں اور میری اہلیہ ہمارے تمام مداحوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ کپل شرما نے گزشتہ سال نومبر میں بتایا تھا کہ اُن کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

بھارتی کامیڈین کنگ کپل شرما کی شادی دسمبر 2018 میں گینی سے ہوئی تھی۔

اس جوڑی کے ہاں سال 2019 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’انائرا شرما‘ رکھا تھا۔

تازہ ترین