آپ آف لائن ہیں
اتوار13؍ذیقعد 1441ھ 5؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کپل شرما کی ننھی پری کی پہلی تصویر وائرل

کپل شرما کی ننھی پری کی پہلی تصویر وائرل


بھارتی کامیڈی کنگ کپل شرما کی ننھی پری کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈی کنگ کپل شرما کے گھر گزشتہ سال 9 دسمبر کو  بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی خبر اُنہوں نے اپنے مداحوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی تھی۔

کپل شرما نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’خدا نے ہمیں بیٹی سے نوازا ہے، ہمیں آپ کی دُعاؤں کی ضرورت ہے۔‘

 کپل شرما کی بیٹی کی تصویر پہلی بار گزشتہ روز اُن کے کامیڈی شو’دی کپل شرماشو‘ کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’ ہمارے پیارے کپل شرما اپنی بیٹی کے ساتھ۔‘

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تصاویر کپل شرما کی والدہ کی سالگرہ کی تقریب کی ہیں، کپل شرما کی والدہ کی سالگرہ کی تقریب کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں اُن کی والدہ کُرسی پر بیٹھی کیک کاٹ رہی ہیں جب کہ وہاں دیگر لوگ بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں کپل شرما کی تھوڑی سی جھلک دِکھائی دی ہے جس میں اُنہوں نے گود میں اپنی بیٹی کو لیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کپل شرما کی شادی دسمبر 2018 میں گینی سے ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید