• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے سلسلے میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد پہنچ گئے جہاں وہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خصوصی خطاب کریں گے۔

ادھر وزیرِ اعظم عمران خان آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی جائیں گے جہاں وہ یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا یکجہتیٔ کشمیر جلسہ بھی آج مظفر آباد میں ہو گا۔

جلسے سے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، پی ڈی ایم اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن خطاب کریں گے۔

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور دیگر قائدین بھی اس جلسے سے خطاب کریں گے۔

یوم یک جہتیٔ کشمیر کے حوالے سے کوہالہ پل پر منعقدہ تقریب میں مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی شرکت بھی متوقع ہے۔


پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے داخلی راستوں پر بھی یوم یک جہتیٔ کشمیر کی مناسبت سے انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی، کوہالہ پل پر سب سے بڑی انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔

دوسری جانب آزادی چوک میں مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے عوام نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اظہارِ یکجہتی بھی کیا ہے۔

تازہ ترین