پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ، ہدایتکارہ اور پروڈیوسر میڈم سنگیتا کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی نئی اداکاراؤں سے ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔
میڈم سنگیتا کا اپنے ایک انٹرویو میں نئی اداکاراؤں سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’وہ جب کسی بھی ایوارڈ شو میں پاکستان کی اداکاراؤں کو ہالی ووڈ اداکاؤں اور اُن کے لباس کی نقل کرتے ہوئے دیکھتی ہیں تو اُنہیں بہت دُکھ ہوتا ہے۔‘
میڈم سنگیتا کا اپنے انٹرویو میں مزید کہنا ہے کہ ’پاکستانی اداکاراؤں کو ہالی وُوڈ کی نقل کرنے کے بجائے اپنی ثقافت اپنانی چاہیے، پاکستانی اداکاراؤں کو چاہیے کہ وہ چوڑی دار پاجامہ پہنیں، شلوا قمیص اور لمبے دوپٹے اوڑھیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ پاکستانی لباس میں اداکارائیں بہت حسین لگتی ہیں۔‘
میڈم سنگیتا نے مزید کہا ہے کہ ’ایوارڈ شوز میں پاکستانی اداکارائیں چھوٹی چھوٹی میکسیاں پہن کر آ جاتی ہیں۔‘
انٹرویو کے دوران اُن کا پاکستانی اداکاراؤں کا مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’آپ اپنی تہذیب چھوڑ کر دوسروں کا کلچر نہیں اپنائیں۔‘