ہری پیاز پاکستان میں پائی جانے والی عام سبزیوں میں سے ایک ہے، یہ پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک میں بھی کاشت کی جاتی ہے۔
ہری پیاز کے ساتھ پتے بھی ہوتے ہیں یوں تو ہرے پتے والی سبزیوں کے بے شمار فائدے ہیں، ان میں موجود اجزاء ہماری صحت کو برقرار رکھنے میں ایک بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔
پتے والی سبزیاں ناصرف غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں بلکہ یہ صحت کی ضامن بھی ہیں۔ ہری پیاز میں بھی وہ تمام اجزاء شامل ہیں جو ہمارے جسم کو توانا رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
ہری پیاز میں کاربو ہائیڈریٹس ،وٹامن سی، پروٹین، آئرن، فاسفورس، سلفر اور کیلشیم پایا جاتا ہے۔
پتوں والی سبزیاں ہمارے منہ کی بدبو کو دور کرنے کے لئے مفید ہوتی ہیں اس کے علاوہ ان سے دانتوں کی صفائی بھی ہو جاتی ہے۔
سبز پتوں والی سبزی سے آنکھوں کی روشنی بھی تیز ہوتی ہے اور آنکھوں میں موتیا کی شکایت سے بچا جا سکتا ہے۔
آپ اپنی غذا میں اب سبزیوں کا استعمال ضرور کریں، کوشش کریں کہ اپنی غذا کو متوازن رکھیں ۔
متوازن غذا آپ کی صحت کو تو بہتر بناتی ہی ہیں لیکن اس سے آپ کی عمر میں بھی اضافہ ممکن ہے اور آپ کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
ہری پیاز کے فوائد:
ہری پیاز منہ کی بدبو کو دور کرتی ہے، قبض سے نجات ملتی ہے، تیزابیت کا خاتمہ ہوتا ہے، ہیضہ سے محفوظ رکھتی ہے۔
کولیسٹرول کو نارمل رکھنے میں مدد کرتی ہے،جوڑوں کے درد میں آرام پہنچاتی ہے، نزلہ و زکام سے بچا جا سکتا ہے، کھانسی اور حلق کی بیماریوں سے بچاتی ہے۔
ہری پیاز جگر کے لیے بھی فائدہ مند ہے، داغ دھبوں اور دانوں سے محفوظ رکھتی ہے، معدے کی جلن سے آرام ملتا ہے، دل کے امراض سے بچا جا سکتا ہے، آنکھوں کے لئے بھی مفید ہے، مثانے کی سوزش سے بچاتی ہے۔
یہ سبزی ہر طرح کی موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے، پھیپھڑوں کو صحت مند بناتی ہے، بلڈ شوگر میں کمی لاتی ہے، بڑی آنت کے سرطان سے محفوظ رکھتی ہے، ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے۔