انار دانہ تیار کرنے کے لیے کھٹے اور کچے اناروں کے دانوں کو خشک کر لیا جاتا ہے۔ اس کا رنگ سفید اور ذائقہ ترش ہوتا ہے۔
انار دانہ صحت وشفاء کا ساماں ہے مختلف وٹامنز اور معدنیات سے پر اس پھل میں قدرت نے بے پناہ تاثیر رکھی ہے۔
سردیوں میں اگر انار دانے کو ایک گلاس پانی میں ابال کر ٹھنڈا کرکے چھان لیں اور اسے دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو دیا جائے تو انہیں افاقہ ہوتا ہے ۔
انجائنا کے مریضوں کو یہ پانی نارمل درجہ حرارت پر علی الصبح پینے کو دیا جائے تو حیرت انگیز حد تک بہترین نتائج ملتے ہیں۔
انار یا انار دانے کے جوس جادو کا سا کام کرتے ہیں اور سینے میں کھنچاؤ اور درد کی کیفیت سے نجات دلانے میں بھی مفید و معاون ہیں۔