• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی اعظم سلطنت عمان کی عربی تعلیم لازمی قرار دینے پر حکومت پاکستان کو مبارکباد

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) مفتی اعظم سلطنت عمان الشیخ احمد الخلیلی نے حکومت پاکستان اور پاکستانی قوم کو عربی زبان کے فروغ کیلئے عربی تعلیم بارے ایون بالا سے بل منظور ہونے پر مبارکباددیتے ہوئےکہا کہ حکومت پاکستان کو عربی زبان کے فروغ کیلئےعربی تعلیم لازمی قرار دینے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں،مفتی اعظم نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر عربی اور انگلش میں پیغام شئیر کیا اور پاکستان میں عربی تعلیم کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات پر خوشی کا اظہار کیا۔ 

تازہ ترین