• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین کی غلط معلومات پھیلانے پر رابرٹ ایف کینیڈی جونئیر کا انسٹا اکاؤنٹ بلاک

کورونا ویکسین کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے پر سابق امریکی اٹارنی جنرل رابرٹ ایف کینیڈی کے بیٹے رابرٹ ایف کینیڈی جونئیر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسٹاگرام کے مالک نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ کورونا وائرس ویکسین کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے پر رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا ہے۔

ماحولیاتی کارکن اور سابق امریکی اٹارنی جنرل رابرٹ ایف کینیڈی کے بیٹے نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ بیس بال کے لیجنڈ ہانک آرون کی موت کورونا وائرس ویکسین کی وجہ سے واقع ہوئی۔

اس سے قبل بھی رابرٹ ایف کینیڈی جونئیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلو ویکسین کے بارے میں غلط معلومات شائع کی تھیں۔

دوسری جانب فیس بک نے کورونا وائرس ویکسین کی غلط اطلاع پھیلانے کے لئے متعدد دوسرے اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے ہیں۔

تازہ ترین