• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا کوئی پولیس وین میں زبردستی بیٹھ سکتا ہے؟، عطاتارڑ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ تھانا سٹی وزیر آباد کے احاطے میں ہمارے کارکنوں کو کھڑا کیا گیا، تھانے کے افسر نے کہا کہ آپ کے نام اندراج کرنے ہیں، کیا کوئی پولیس وین میں زبردستی بیٹھ سکتا ہے؟۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ تھانے میں راہگیروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ عابد رضا گجرات کے ایم این اے ہیں، ان کے پاس لائسنس یافتہ گن گاڑی میں ہوتی ہے، ایس ایچ او نے کہا کہ انہیں پکڑ کر گاڑی میں ڈالو۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کوئی پولیس کی گاڑی میں زبردستی کس طرح سوار ہوسکتا ہے؟ اگر مجھے گرفتار نہیں کرنا تھا تو رجسٹر میں میرا اندراج کیوں کیا گیا؟۔

 عطاء تارڑ نے کہا کہ رجسٹر میں اندراج کے لئےجب میں نےنام بتایا تب پولیس افسر نے مجھے پہچانا۔

تازہ ترین