• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال عملے کی کورونا ویکسین میں عدم دلچسپی پر این سی او سی کو تشویش

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں عملہ کی ویکسین لگوانے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور این سی او سی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے نشتر ہسپتال میں 8 فروری 2021 سے عملے کو کورونا ویکسین لگوانے کا سلسلہ جاری ہے لیکن ویکسین کروانے والوں کی تعداد مایوس کن حد تک دیکھی جارہی ہے۔ جس پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور این سی او سی کی طرف سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔جس کے بعد نشتر انتظامیہ نے ہسپتال کے تمام طبی عملے سے درخواست کی ہے کہ جن افراد کو 1166 سے ایس ایم ایس موصول ہو چکا ہے اُنکو چاہیے کہ اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیج دیں تاکہ نادرہ کی طرف سے ویکسینیشن کی تاریخ سے آگاہ کیا جاسکے۔
تازہ ترین