• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹر بلال آصف نے بھی PSL ترانہ جاری کردیا

ٹیسٹ کرکٹر بلال آصف نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کیلئے نیا ترانہ ’یہ ہے پی ایس ایل‘ جاری کردیا جسے شائقینِ کرکٹ میں خوب پسند کیا جارہا ہے۔

بلال آصف کے مطابق یہ ترانہ پی ایس ایل کے شائقین کیلئے خصوصی طور پر بنایا گیا ہے، شائقین پی ایس ایل کے دوران اس ترانے سے بھی لطف اندوز ہوں۔


3 منٹ پر مشتمل ترانے کے لیرکس بلال آصف نے خود لکھے ہیں جبکہ ترانے کے ڈائریکٹر علی جعفری ہیں۔ ترانے کے پروڈیوسر گوہر علی ہیں۔

ساتھی کرکٹرز کی جانب سے بلال آصف کو خوب سراہا جارہا ہے، شعیب ملک، اظہر علی، عثمان قادر اور دیگر نے بھی اس ترانے کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنایا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس بلال آصف نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔

تازہ ترین