• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی، شائقین ای ٹکٹنگ کی ویب سائیڈ پر تیزی سے ٹکٹوں کی بکنگ کرارہے ہیں۔

پی سی بی کی درخواست پر این سی او سی نے اسٹیڈیم میں 20فیصد شائقین کے بیٹھنے کی اجازت دی ہے، نیشنل اسٹیڈیم میں 34ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے لیکن کورونا کی وجہ سے صرف ساڑے 7 ہزار افراد کو اجازت دی گئی ہے ۔

ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 5000 روپے تک رکھی گئی ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے انکلوژر کو 4 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جاوید میانداد ، حنیف محمد (وی آئی پی انکلوژر) ، ظہیر عباس، آصف اقبال ، وقار حسن ، ماجد خان ، اقبال قاسم اور نسیم الغنی (فرسٹ کلاس انکلوژرز) وسیم اکرم عمران خان اور قائد انکلوژر کو (پریمیئم انکلوژر) جبکہ وسیم باری محمد برادرز اور انتخاب عالم انکلوژر کو جنرل کا درجہ دیا گیا ہے۔

ایونٹ کا پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈئیٹر کے درمیان ہوگا اسی روز ریکارڈ افتتاحی تقریب بھی دکھائی جائے گی اس وجہ سے پہلے روز سب سے کم قیمت والا ٹکٹ 500 کے بجائے ایک ہزار روپے کا ہوگا جبکہ جس روز دو میچ ایک ساتھ ہیں اس روز بھی جنرل انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے ہے۔

ابتدائی مرحلے میں کراچی میں کھیلےجانے والے 20 میچز کے ٹکٹس فروخت کیلئے پیش کئے گئے ہیں۔

دوسرے مرحلے میں لاہور میں ہونے والے 14 میچز کے ٹکٹوں کی فروخت ہوگی۔

تازہ ترین