• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکی مناج کے والد کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا

معروف امریکی گلوکارہ نکی مناج کے والد کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ملزم کی شناخت 70 سالہ چارلس کے نام سے ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 70 سالہ شخص کو بدھ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم نکی مناج کے والد رابرٹ مناج کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے بعد کچھ سیکنڈز کے لئے رکا اور زخمی ہونے والے سے خیریت پوچھنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ملزم سے حادثے کی جگہ سے فرار اور ثبوتوں کو مٹانے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ جبکہ ملزم کا ڈرائیونگ لائسنس کینسل کردیا گیا ہے اور پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریپر نکی مناج کے والد رابرٹ میراج نیویارک میں سڑک کنارے چہل قدمی کر رہے تھے کہ انہیں کار سوار نے ٹکر ماری اور فرار ہوگیا تھا۔

رابرٹ میراج کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک دن زیر علاج رہنے کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

تازہ ترین