• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالیسیوں پر امریکا کو ’یو ایس اے‘ نہیں ’یو ایس آئی‘ کہنا چاہیے: ابراہیم رضائی

ابراہیم رضائی---فائل فوٹو
ابراہیم رضائی---فائل فوٹو 

ایرانی نیشنل سیکیورٹی اور فارن پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے امریکا کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ امریکی صدر اور وزیر دفاع کی پالیسیوں کے باعث امریکا کو ’یو ایس اے‘ کے بجائے ’یو ایس آئی‘ یعنی ’یونائیٹڈ اسٹیٹس آف ایڈیٹس‘ کہا جانا چاہیے۔

ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ امریکا 2 مرتبہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر چکا ہے، ایران پہلے بھی واضح کر چکا ہے اور اب دوبارہ خبردار کرتا ہے کہ امریکا چند جنگی جہازوں کے ساتھ تو کیا، اپنی پوری بحریہ کے ساتھ بھی آبنائے ہرمز عبور کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

ابراہیم رضائی نے یہ بھی کہا کہ اگر امریکا نے ایسی کوئی کوشش کی تو وہ ایک بگڑے ہوئے بچے کی طرح مار کھا کر واپس لوٹ جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید