• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ2 ، PTI ایک پر کامیاب، 1نشست پر ن لیگ آگے

ن لیگ2 ، PTI ایک پر کامیاب


لاہور،سیالکوٹ،وزیر آباد(نمائندگان جنگ ، مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو، دو حلقوں پرضمنی الیکشن کیلئے پولنگ ہوئی جسکے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔

آخری اطلاعات تک غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 2؍ اور تحریک انصاف ایک نشست جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ جبکہ قومی اسمبلی کی ایک نشست پر ن لیگ کو برتری حاصل ہے، پنجاب اسمبلی کی ایک نشست مسلم لیگ (ن) جیت گئی۔ 

ن لیگ پختونخوا اسمبلی کی ایک سیٹ پی ٹی آئی سے چھین لی، جبکہ ضلع کرم کی نشست جیت کر عمران خان نے قومی اسمبلی کی ایک نشست کا اضافہ کرلیا۔ 

کرم میں پی ٹی آئی کے فخر زمان جیت گئے، نوشہر سے ن لیگ کے اختیار ولی، ڈسکہ میں نوشین افتخار، وزیر آباد میں بیگم طلعت چیمہ کامیاب ہوگئیں، آج ہونے والے انتخاب کے بعد تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں ایک نشست بڑھ گئی، پنجاب اسمبلی میں کم ہوگئی۔ 

سیالکوٹ حلقہ این اے 75ڈسکہ میں 360پولنگ اسٹیشنز میں سے 327ے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سیدہ نوشین افتخار نے 97؍ ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد خان نے 94 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے ۔ 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب 134میں سے 124کا رزلٹ آگیا۔ پی ٹی آئی کے فخر زمان 15791جبکہ آزادامیدوار حاجی سید جمال 14643ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ 

سیالکوٹ سے ریٹرنگ آفیسر آصف حسین کا کہنا ہے کہ 14؍ پولنگ اسٹیشنوں کا عملہ غائب ہے، رابطہ نہیں ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کےحلقہ پی کے 63 کے تمام 102 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی 21 ہزار 122 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر آئے جبکہ پی ٹی آئی کے میاں عمر 17 ہزار 23 ووٹ حاصل کیے۔ 

حتمی نتیجے الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51 وزیر آباد میں ضمنی انتخاب کے 162 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی بیگم طلعت چیمہ 53903 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ تحریک انصاف کے چوہدری یوسف 48484 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ 

این اے 75سیالکوٹ ڈسکہ، این اے 45کرم ، پی پی 51 وزیر آبادگوجرانوالہ اور پی کے 63 نوشہرہ میں پولنگ ہوئی۔بعض پولنگ اسٹیشن پر عملہ دیر سے پہنچنے کے باعث پولنگ تاخیر کا شکار رہی،کہیں کورونا ایس اوپیزپرسختی سے عمل نظرآیا توکہیں اسے نظراندازکیاگیا، بزرگ ووٹرزبھی پولنگ اسٹیشن پہنچے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آخری اطلاعات تک ن لیگ نے ایک سیٹ پی ٹی آئی سے چھین لی ہے۔

دوسری جانب آر او آفس میں موجود لیگی خواتین عظمیٰ بخاری سمیت دیگر نے کہا ہے کہ ان کیساتھ دھکم پیل کی گئی ،لیگی خواتین کا موقف ہے کہ ان کو فارم 45نہیں دیا جارہا۔

صبح ہوتے ہی پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ووٹرزکی آمد شروع ہوگئی اوروقت گذرنے کے ساتھ ساتھ قطاریں لگ گئیں حلقہ میں ووٹرز کی کل تعداد4لاکھ 4ہزار3 ہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51 وزیر آباد میں ضمنی انتخاب کے 162 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی بیگم طلعت محمود 53903 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ تحریک انصاف کے چوہدری یوسف 48484 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ پی پی 51 کی نشست ن لیگ کے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ یہ حلقہ وزیرآباد شہر، سوہدرہ اوردیگردیہاتی علاقوں پرمشتمل ہےیہاں کل ووٹرزکی تعداد2 لاکھ 53 ہزار 949 ہے جبکہ 162پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ہوئی۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق گنتی مکمل ہونے تک امیدواروں کی طرف سے اب تک حاصل کردہ ووٹ کم یا زیادہ ہو سکتے۔دریں اثناء الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کے بیگ کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

اعلامیے کے مطابق میڈیا پر بیلٹ پیپر والے بیگ کی ویڈیو چلنے پر نوٹس لیا گیا ۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ریٹرننگ افسر کو بیلٹ پیپر بیگ معاملے پر سخت ایکشن لینے اورمعاملے پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 

تازہ ترین