آپ آف لائن ہیں
ہفتہ21؍رجب المرجب 1442ھ 6؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سعودی حکومت کی خواتین کو فوج میں بھرتی کی اجازت

سعودی عرب کی حکومت نے خواتین کو فوج میں بھرتی ہونے کی اجازت دے دی ہے، اس بات کی تصدیق سعودی وزارتِ دفاع نے کی ہے۔

سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہےکہ آن لائن پورٹل کے ذریعے خواہش مند خواتین سعودی عرب کی فوج میں داخلے کی درخواست دائر کر سکتی ہیں۔

سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ خواتین کی جانب سے سعودی عرب کی آرمی، ایئر فورس، نیوی سمیت دیگر اداروں میں درخواست دی جا سکتی ہے۔

سعودی وزارتِ دفاع کا مزید کہنا ہے کہ فوج میں بھرتی کی خواہش مند خواتین کی عمر 21 سے 40 سال ہونی چاہیئے۔

سعودی وزارتِ دفاع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی فوج میں بھرتی ہونے کی خواہش مند خواتین کا قد 155 سینٹی میٹر یا اس سے زیادہ ہونا ضروری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید