• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر دوسرے بیٹے کی پیدائش

ممبئی (خبرایجنسی) بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کے گھر دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کو گزشتہ رات ممبئی کے ’’بریچ کینڈی اسپتال‘‘ لایاگیا تھا تاہم اب دونوں ایک مرتبہ پھر سے والدین بن گئے ہیں، ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوگئی ہے، واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے پہلے بیٹے کا نام ’تیمور ‘ ہے اور وہ اب چار سال کے ہوچکے ہیں، کرینہ کپور نے اپنے دوسرے حمل کے بارے میں اگست 2020میں اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین