• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشانت سابق کپتان گنگولی کی سوانحہ حیات بنانا چاہتے تھے، دوست کا انکشاف

سوشانت سنگھ راجپوت کے ایک دوست نے انکشاف کیا ہے کہ آنجہانی اداکار سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی زندگی پر فلم بنانا چاہتے تھے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشانت کے بزنس پارٹنر ورون ماتھر نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) حکام کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے مسلسل دوسرے روز پیش ہوئے۔

ورون ماتھر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سوشانت مجازی حقیقت (ورچوئل ریئلیٹی) پر کام کرنا چاہتے تھے اور بھارت 12 بڑے ناموں پر فلمز بھی بنانا چاہتے تھے۔

دوست نے مزید بتایا کہ ان میں مہاتما گاندھی، مدر ٹریسا، سوامی وویک آنند، رابندرناتھ ٹیگور جیسی بڑی شخصیات شامل تھیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ورچوئل ریئلیٹی فلم (وی آر) اپنی نوعیت کی پہلی فلم ہوتی جس میں سوشانت سنگھ راجپوت 12 مختلف کرداروں میں نظر آتے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ورچوئل ریئلیٹی کے علاوہ سوشانت سنگھ راجپوت ایک اور کرکٹر کی بائیو پک بنانا چاہتے تھے اور یہ بائیوپک سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: تحقیقات میں قتل کے شواہد نہیں ملے، سی بی آئی

ورون ماتھر کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ سے متعلق کچھ ملاقاتیں بھی ہوئیں تھیں، تاہم ان پر مزید کام نہیں ہوسکتا۔ سوشانت سنگھ سارو گنگولی کا کردار نبھانا چاہتے تھے۔

تازہ ترین