• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان میں قبائل جھڑپیں، 4افرادجاں بحق،9زخمی

اوانا(نمائندہ جنگ)جنوبی وزیرستان علاقہ کرکنڑہ میں زلی خیل اور دوتانی قبائل تاحال جھڑپیں جاری ابتک 4فراد جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہوگئے،ایک دوسرے کیخلاف آزادنہ طور پر چھوٹے وبھاری ہتھیار کا استعمال ہورہاہے، مقامی ذرائع کے مطابق زمینی تنازعہ پر زلی خیل اور دوتانی قبائل کے مابین جھڑپ جاری ہیں ،سیکڑوں افراد مورچہ زن ہیں، دونوں متحارب قبائل ایک دوسرے پر فائرنگ کررہےہیں،تازہ اطلاعات کےمطابق ابتک دونوں جانب 4افراد جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہوگئے ہیں، علاقہ میں حالات کافی کشیدہ ،ونوں قبیلے کے لوگ مشکلا ت سے دوچار،مصالحتی حکومتی جرگہ کی جانب سے فائربندی کی کوشش جاری ۔

تازہ ترین