• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ الیکشن کی انکوائری مکمل، رپورٹ چیف الیکشن کمشنر کو ارسال

سیالکوٹ،لاہور(نمائندہ جنگ،نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے ڈسکہ حلقہ این اے 75 کے معاملے کی انکوئری مکمل کرلی۔ صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان نے سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں ڈی آر او کے دفتر کا دورہ کیا اور ریکارڈ کا جائزہ لیا اور تین رکنی کمیٹی نے انکوئری مکمل کرکے رپورٹ چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کردی ہے۔ انکوئری میںپریزائیڈنگ کے بیانات بھی ریکارڈ کئے اور فارم 45 کے حوالے سے بھی پوچھا گیا۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے آج 23فروری کو ڈسکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے حوالے سے اجلاس طلب کیا ہے جس میں دونوں امیدواران علی اسجد اور نوشین کو بھی بلایا گیا ہے غالب امکان ہے کہ الیکشن کے ضمن میں کوئی فیصلہ سنایا جائے گا۔ادھرپریزائیڈنگ آفیسر پولنگ سٹیشن نمبر 346 کے بیان والی ویڈیو وائرل ہوگئی۔پریزائیڈنگ آفیسر تصدیق حسین نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ میرے پاس دو ملازم آئے اور کہا کہ آپ زرلٹ لے کرہمارے ساتھ ہماری پرائیویٹ گاڑی میں جانا ہے الیکشن کمیشن کی گاڑی میں نہیں جانا اس سلسلہ میں آر او کو بھی آگاہ کیا ہے تو انہوں نے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں ہم معاملہ دیکھ لیتے ہیں۔

تازہ ترین