• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ و ہدایتکارہ سکینہ سمو کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی گئی ہے جسے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

سکینہ سمو کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنی ایک برسوں پرانی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

یہ ان کی نوجوانی کی تصویر ہے جس میں وہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔

 تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکینہ سمو کے سر پر ایک طوطا بیٹھا ہوا ہے اور وہ ڈرے بغیر مسکرا رہی ہیں۔


سکینہ سمو نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بہت عرصہ قبل اسپین میں کہیں اپنے بچوں کے ساتھ۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس تصویر میں اپنے بچوں کو بہلا رہی ہیں۔‘

تازہ ترین