• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 6، راشد خان کا سفر اختتام پذیر

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے افغانستان کے کرکٹر راشد خان نیشنل ڈیوٹی کے باعث وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

راشد خان نے کہا کہ پی ایس ایل سے نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے جلد جارہا ہوں، لاہور قلندز اور فینز کی سپورٹ اور محبت کا شکریہ، انشاللہ اگلے سیزن میں ملاقات ہوگی۔

یاد رہے کہ راشد خان نے لاہور قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل کے 2 میچوں میں شرکت کی اور لاہور قلندرز دونوں میچوں میں فتح یاب ہوئی۔


واضح رہے کہ راشد خان پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بنے تھے اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دو مرتبہ راشد خان کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن افغانستان کرکٹ بورڈ نے انہیں این او سی جاری نہیں کیا تھا۔

تازہ ترین