• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ سے پہلے تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہوں،پنشن نظام پر نظرثانی کی ہدایت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن کو آئندہ مالی سال کے بجٹ سے پہلے تما م وفاقی ملازمین (سویلین اور آر مڈ فورسز ملازمین) کی تنخواہوں اور وفاقی حکومت کےموجودہ پنشن نظام پر نظر ثانی کی ہدایت کردی اور وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کی تنخواہوں کو مساوی اور یکساں بنیادوں پر نظر ثانی کرکے سفارشات مرتب کی جائیں، یکم مارچ سے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں کے 2017کے بنیادی پے اسکیل میں کیا گیا 25فیصد اضافہ عبوری ہےاور حتمی سفارشات پے اینڈ پنشن کمیشن تیار کررہا ہے، وزارت خزانہ کے وضاحتی بیان کے مطابق حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں حالیہ اضافہ 6لاکھ 23ہزار215 سول ملازمین میں سے 2لاکھ 96ہزار470ملازمین کی تنخواہوں میں کیا گیا اور یہ وہ ملازمین ہیں جن کوپہلے کبھی اضافی تنخواہ نہیں دی گئی جبکہ ان تمام اداروں اور آرگنائزیشن کے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جن کو پہلے 100فیصد تنخواہ میں اضافہ کیا گیا یا 100فیصد یا اس سے زیادہ کارکردگی الائونس یا بنیادی تنخواہ بڑھائی گئی۔

تازہ ترین