• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 گاڑیاں، 11 موٹرسائیکل غائب، گن پوائنٹ پر لوٹنے، چوری کی متعدد وارداتیں

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری تین گاڑیوں 7موٹرسائیکلوں ،ایک رکشے ،موبائل فونز ،طلائی زیورات ،مویشیوں اورنقدی سےمحروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سےبھی چار کاریں اور چار موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔ تھانہ رتہ امرال نے موبائل اور 2ہزار روپے چھیننے، تھانہ پیرودھائی نے 2 موبائل چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نے مسلح افراد کی طرف سےگھر میں جا کر ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹنے، تھانہ صادق آباد نے اسلحہ کی نو ک پر2لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل کل مالیتی 12لاکھ روپے چھیننے، تھانہ ٹیکسلا نے 77ہزار روپے ،4موبائل چھیننے، تھانہ واہ کینٹ نے خاتون سے پرس چھیننے جس میں 14ہزار 500 روپے اور موبائل تھا، تھانہ مندرہ نے پسٹل کا بٹ مارکر موبائل چھیننے، تھانہ جاتلی نے پتھروں سے روڈ بلاک کر کےاسلحہ کی نوک پر 7050 روپے ،2شناختی کارڈ، 2موبائل اورگاڑی چھیننے، تھانہ صدربیرونی نے 20 ہزار روپے، پر س ،2موبائل ،گاڑی کا اصل کارڈ لوٹنے، تھانہ سٹی نے خاتون کا پرس چوری جس میں موبائل، 25ہزار روپےاور دوطلائی انگوٹھیاں تھیں، تھانہ رتہ امرال نے موبائل چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نے موبائل چھیننے، تھانہ صادق آباد نے لڑکی کا پرس چھیننےجس میں 60 ہزارروپے اور 3 طلائی انگوٹھیاں تھیں ، تھانہ کینٹ نے موبائل اڑانے، دوسرے واقعہ میں خاتون کا پرس چوری جس میں 9500روپے موبائل ،اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر اشیاء تھیں ، تھانہ کینٹ نےموبائل چھیننے، دوسرے واقعہ میں بھی موبائل چھیننے، تھانہ آراے بازارنےموبائل چھیننے، دوسرے واقعہ میں دھوکہ دہی سے10ہزارروپے لے کر فرارہونے، تیسرے واقعہ میں گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات، ایک لاکھ پانچ ہزارروپے اور موبائل چوری ،تھانہ سول لائن نے موبائل چھیننے، تھانہ ائرپورٹ نےگھرکے تالے توڑ کر طلائی زیورات ، پرائزبانڈ750روپے والے مالیتی174750روپے اورکیش 105000روپے چوری، تھانہ مورگاہ نے موبائل چوری ، تھانہ واہ کینٹ نے فیکٹری سے 3 لینچ پلیٹیں مالیتی 2 لاکھ 20 ہزار روپے چوری، تھانہ صدرواہ نے 30ہزارروپے اوردو موبائل چوری، دوسرے واقعہ میں گھر کا تالہ توڑ کر ایل سی ڈی اور10ہزار روپے چوری ، تھانہ مندرہ نے فارم سے7 مویشی چوری ، تھانہ صدربیرونی نےماسک پہن کر دکان سے ایک لاکھ بارہ ہزارروپے اور چار موبائل چوری کرنے، تھانہ صدربیرونی نےموبائل چوری ، دریں اثناء تھانہ سبزی منڈی نے چالیس ہزار روپے ،تھانہ کراچی کمپنی نے 80 ہزارروپے اور دو موبائل ،تھانہ لوہی بھیر نے موبائل ، تھانہ کورال نے 30 ہزار روپے ،دوسرے واقعہ میں پرس اور موبائل چھیننے ، تھانہ گولڑہ نے نقدی اور 5 تولے زیورات کل مالیتی 10 لاکھ چوری ،تھانہ بھارہ کہونے دکان کے تالے توڑکر دو لاکھ سے زائد مالیت کا سامان چوری ، تھانہ نون نے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کی بجلی کی تاریں اور پانی کی تین موٹریں چوری ،سبزی منڈی پولیس نے موبائل چوری ، شہزاد ٹائون پولیس نے سریا مالیتی دو لاکھ روپے چوری ،تھانہ شہزاد ٹائون اور آبپارہ پولیس نے دو گاڑیاں ہڑپ کرنے، جبکہ کرال پولیس نے دو کروڑ 19 لاکھ خیانت مجرمانہ کے مقدمات درج کرلئے۔ بھاری مالیت کےچیک بھی ڈس آنر ہوگئے۔
تازہ ترین